سورة الشعراء - آیت 158

فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بالآخرعذاب نے انہیں آلیا یقیناً اس میں عبرت ہے۔ مگر ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً﴾ اس میں ہمارے رسولوں کی دعوت کی صداقت اور ان کے مخالفین کے موقف کے بطلان کی دلیل ہے ۔