سورة الشعراء - آیت 149
وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تم پہاڑوں سے فخریہ طور پر محلات بناتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ ﴾ یعنی تمہاری مہارت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ تم ٹھوس سخت پہاڑوں کو تراش کر اپنے گھر بناتے ہو۔