سورة الشعراء - آیت 127
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طلب گار نہیں ہوں۔ میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے۔“ (١٢٧)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ” میرا اجر تو رب کائنات کے ذمہ ہے“ جس نے بے شمار نعمتوں کے ذریعے سے ان کی تربیت کی اور اپنے فضل و کرم کا ان پر فیضان کیا، خاص طور پر جو اس نے اپنے اولیاء انبیاء کی تربیت فرمائی۔