سورة الشعراء - آیت 119

فَأَنجَيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” آخرکار ہم نے نوح اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچالیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَأَنجَيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ﴾ ” پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے بچالیا۔“ ﴿الْمَشْحُونِ ﴾ جو مخلوق اور حیوانات سے بھری ہوئی تھی۔