سورة الشعراء - آیت 102

فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کاش ہمیں ایک دفعہ پھر دنیا میں جانے کا موقع مل جائے تو ہم مومن بن جائیں گے۔ (١٠٢)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

وہ کہیں گے :﴿ فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً﴾ ” اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا۔“ یعنی دنیا کی طرف پلٹنا اور اس کی طرف لوٹنا ﴿فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ﴾ ” تو ہم مومنون میں سے ہوجاتے۔“ تاکہ ہم عذاب سے بچ جائیں اور ثواب کے مستحق بن جائیں۔ مگر یہ بہت بعید ہے اور ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوگی ان کے قید خانے کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔