سورة الشعراء - آیت 93

مِن دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا وہ تمہاری کچھ مدد کررہے ہیں یا اپنا بچاؤ کرسکتے ہیں؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّٰـهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ﴾ ” اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟ کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں، یا خود بدلہ لے سکتے ہیں؟“ یعنی وہ کچھ بھی کرنے کی قدرت نہیں رکھتے۔ اس سے ان کا جھوٹ اور ان کی ذلت و رسوائی ظاہر ہوجائے گی، ان کا خسارہ، فضیحت اور ندامت عیاں ہوجائے گی اور ان کی تمام کوشش رائیگاں جائے گی۔