سورة الشعراء - آیت 74
قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
انہوں نے جواب دیا نہیں ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذٰلِكَ يَفْعَلُونَ﴾ ” بلکہ ہم نے اپنے آباء واجداد کو ایسے ہی کرتے پایا ہے“ اور ہم نے ان کی پیروی کی اور ان کی عادات کی اتباع کرتے ہوئے ان کے راستے پر گامزن ہوئے۔