سورة الشعراء - آیت 68
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حقیقت ہے کہ تیرا رب زبردست ہے اور رحم کرنے والا بھی۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ﴾ ” اور بلاشبہ آپ کا رب غالب مہربان ہے۔“ یعنی اس نے اپنی قوت اور غلبے کی بنا پر جھٹلانے والے کفار کو ہلاک کیا اور اپنی رحمت سے موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو نجات دی۔