سورة الشعراء - آیت 60
فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” صبح ہوتے ہی یہ لوگ ان کے تعاقب میں چل پڑے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ ﴾ یعنی طلوع آفتاب کے وقت، فرعون کے لشکروں نے موسیٰ علیہ السلام کی قوم کا پیچھا کیا اور انتہائی غصے اور غیظ و غضب میں ان کے تعاقب میں گئے۔