سورة الشعراء - آیت 59
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
دوسری طرف بنی اسرائیل کوہم نے ان سب چیزوں کا وارث بنادیا۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ كَذٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا ﴾ ” اسی طرح ہوا اور ہم نے ان تمام چیزوں کا وارث بنادیا“ یعنی ان باغات، چشموں، کھیتیوں اور خوبصورت اقامت گاہوں کا ﴿ بَنِي إِسْرَائِيلَ ﴾ ” بنی اسرائیل کو“ جن کو اس سے پہلے انہوں نے اپنا غلام بنا رکھا تھا اور وہ ان سے نہایت پر مشقت کام لیتے تھے۔۔۔ پاک ہے وہ ذات، جو جسے چاہتی ہے اقتدار عطا کرتی ہے اور جس چاہتی ہے اقتدار چھین لیتی ہے، جسے چاہتی ہے، اس کی اطاعت کی بنا پر عزت عطا کرتی ہے اور جسے چاہتی ہے اس کی نافرمانی کے بنا پر ذلت سے ہمکنار کرتی ہے۔