سورة الشعراء - آیت 41
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جب جادوگرمیدان میں آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئےتو ہمیں کیا انعام ملے گا۔ ؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ ﴾ ” پس جب جادو گر آگئے۔“ یعنی جب جادوگر فرعون کے پاس پہنچے تو کہنے لگے : ﴿ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ ﴾ ” کیا ہمیں انعام ملے گا اگر ہم موسیٰ پر غالب رہے۔“