سورة الشعراء - آیت 26
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
موسیٰ کہتا ہے کہ تمہارا اور تمہارے آباؤ اجداد جو گزر چکے ہیں ان کا رب زمین و آسمانوں کا رب ہے“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا : ﴿ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ ﴾ یعنی خواہ تم تعجب کرو یا نہ کرو، خواہ تم تکبر کرویا فروتنی، اللہ تعالیٰ تمہارا اور تمہارے آباؤ واجداد کا رب ہے۔