سورة الشعراء - آیت 23

قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرعون نے کہا رب العالمین کون ہے؟ موسیٰ نے جواب دیا آسمانوں اور زمین کا رب۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ ﴾ ” فرعون نے کہا، تمام جہانوں کا مالک کیا ہے؟“ یہ فرعون کی طرف سے ظلم اور تکبر کی بنا پر اپنے رب کا انکار ہے۔ حالانکہ اسے موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کی صحت کا یقین تھا۔