سورة الشعراء - آیت 20

قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” موسیٰ نے جواب دیا اس وقت میں نے وہ کام نادانستگی میں کیا تھا پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا : ﴿ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ ﴾ ” وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطاکاروں میں سے تھا۔“ یعنی میں نے وہ قتل کفر کی بنا پر نہیں کیا وہ خطا اور نادانی کے باعث ہوا۔ پس میں نے اپنے رب سے مغفرت طلب کی تو اس نے مجھے معاف کردیا۔