سورة الشعراء - آیت 15

قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرمایا ہرگز نہیں ہماری نشانیاں لے کر تم دونوں جاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور سب کچھ سن رہے ہونگے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ﴾ ” پس تم دونوں ہماری نشانیوں کے ساتھ جاؤ“ جو تمہاری صداقت اور جو کچھ تم لے کر آئے ہو اس کی صحت پر دلالت کرتی ہیں۔ ﴿ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ ﴾ ” ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں۔“ میں تم دونوں کی حفاظت کروں گا اور تم پر نظر رکھوں گا۔