سورة الشعراء - آیت 13
وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
میراسینہ گھٹتا ہے اور میری زبان واضح نہیں ہے۔ آپ ہارون کی طرف رسالت بھیجیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ ﴾ ” پس تو ہارون کی طرف پیغام بھیج۔“ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی دعا قبول فرما لی اور آپ کے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کو اسی طرح نبوت سے سرفراز فرمایا جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کو سرفراز فرمایا تھا : ﴿ فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا ﴾ (القصص : 28؍34) ” اس کو میرے ساتھ معاون بنا کر بھیج۔“ یعنی میرے کام میں ہارون کو میرا معاون بنا دے تاکہ وہ لوگ میری تصدیق کریں۔