سورة الفرقان - آیت 27

وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” ظالم انسان اپنے ہاتھ کاٹے گا اور کہے گا کاش میں نے رسول کا راستہ اختیار کیا ہوتا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ ﴾ ” اور جس دن کاٹے گا ظالم، اپنے شرک، کفر اور انبیاء و رسل کی تکذیب کی بنا پر ﴿عَلَى يَدَيْهِ﴾ ” اپے ہاتھوں کو۔‘‘ تاسف، حسرت اور حزن و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر کاٹے گا۔ ﴿ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا ﴾ ” وہ کہے گا، ہائے افسوس ! میں نے پکڑا ہوتا رسول کے ساتھ راستہ۔“ یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان، آپ کی تصدیق اور آپ کی اتباع کا راستہ۔