سورة النور - آیت 7
وَالْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور وہ پانچویں بارکہے کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر اللہ کی لعنت ہو۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَالْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ اللّٰـهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ الْكَاذِبِينَ﴾ ” پانچویں مرتبہ کہے کہ اس پر اللہ کی لعنت ہو، اگر وہ جھوٹا ہو۔“ یعنی ان گواہیوں کو موکد بنانے کے لیے ان مذکورہ گواہیوں کے ساتھ پانچویں مرتبہ اپنے لیے لعنت کی بددعا کرے۔ جب لعان مکمل ہوجائے تو اس سے قذف کی حد ساقط ہوجائے گی۔ آیات کریمہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شخص جس کے ساتھ اس نے اپنی بیوی کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے تبعاً اس کا حق بھی ساقط ہوجائے گا۔ (یعنی اس کی طرف سے بھی اس خاوند پر حد قذف نہیں لگائی جائے گی۔ )