سورة النور - آیت 1

سُورَةٌ أَنزَلْنَاهَا وَفَرَضْنَاهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اس سورۃ کوہم نے نازل کیا ہے اور اسے ہم نے فرض کیا ہے اور اس میں ہم نے واضح دلائل نازل کیے شاید کہ تم نصیحت حاصل کرو۔“

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ سُورَةٌ ﴾ یعنی یہ عظیم القدر سورت ﴿ أَنزَلْنَاهَا ﴾ ” ہم نے اسے (بندوں پر رحمت کے طور پر) نازل کیا“ اور ہر شیطان سے اس کو محفوظ رکھا ﴿ وَفَرَضْنَاهَا ﴾ یعنی ہم نے اس میں حدود اور شہادات کا ضابطہ وغیرہ مقرر کیا ﴿ وَأَنزَلْنَا فِيهَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ﴾ اور ہم نے اس میں جلیل القدر احکام، اور امر و نواہی اور عظیم الشان حکمتیں نازل کیں﴿ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ﴾ یعنی جس وقت ہم تمہارے سامنے یہ احکام بیان کریں اور ہم تمہیں ان امور کی تعلیم دیں جن کا تمہیں علم نہیں تھا تب شاید تم نصیحت پکڑو۔ پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے وہ احکام بیان کرنا شروع کئے جن کی طرف گزشتہ آیت کریمہ میں اشارہ کیا گیا ہے، چنانچہ فرمایا :