سورة المؤمنون - آیت 114
قَالَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ارشاد ہوگا تم تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہونا ! کاش تم نے اس کی قدر جانا ہوتی۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا : ﴿ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ﴾ ” نہیں ٹھہرے تم مگر بہت کم۔“ خواہ تم اس کی تعداد کا تعین کرو یا نہ کرو تمہارے لیے برابر ہے۔ ﴿ لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴾ ” کاش تمہیں علم ہوتا۔‘‘