سورة المؤمنون - آیت 82

قَالُوا أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ کہتے ہیں کیا جب ہم مر کر مٹی ہوجائیں گے اور ہماری ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ہمیں اٹھایا جائے گا؟ (٨٢)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اور کہا کرتے تھے : ﴿ أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴾ ” کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے، تو کیا ہم زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے؟“ یعنی ان کے زعم باطل کے مطابق اس کا تصور کیا جاسکتا ہے نہ یہ بات عقل میں آسکتی ہے۔