سورة المؤمنون - آیت 64

حَتَّىٰ إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِالْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْأَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہاں تک کہ جب ہم ان کے عیاش لوگوں کو عذاب دیں گے تو اس وقت وہ چیخ وپکار کریں گے۔“ (٦٤)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿حَتَّىٰ إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم﴾ یعنی جب ہم نے ان لوگوں کو پکڑ لیا جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے متمتع ہیں جو صرف ناز و نعمت اور خوشحالی کے عادی ہیں اور انہیں کبھی کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔ ﴿ بِالْعَذَابِ ﴾ ” عذاب کے ساتھ“ یعنی جب ہم نے ان کو عذاب کی گرفت میں لے لیا اور انہیں نے بھی عذاب کو دیکھ لیا۔ ﴿إِذَا هُمْ يَجْأَرُونَ﴾ تب وہ چیخنے اور چلانے لگے کیونکہ انہیں ایک ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جو ان کی گزشتہ حالت سے مختلف تھی۔