سورة المؤمنون - آیت 37
إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
زندگی کچھ نہیں ہے مگر بس یہی دنیا کی زندگی ہے یہیں ہم نے مرنا اور جینا ہے اور ہم ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا ﴾ ’’بس یہ دنیا کی زندگی ہے ہم مرتے اور جیتے رہتے ہیں۔“ یعنی کچھ لوگ مر جاتے ہیں اور کچھ لوگ زندہ رہتے ہیں ﴿ وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ﴾ ” اور ہمارے مرنے کے بعد ہمیں دوبارہ زندہ کر کے نہیں اٹھایا جائے گا۔ “