سورة الأنبياء - آیت 70

وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ چاہتے تھے کہ ابراہیم کو نقصان پہنچائیں مگر ہم نے ان کو بری طرح ناکام کردیا۔“ (٧٠)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا ﴾ ” انہوں نے ابراہیم کے ساتھ برا چاہا۔ “یعنی ان کو جلانے کا ارادہ کیا ﴿ فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ ﴾ ” پس ہم نے انہی کو نقصان اٹھانے والوں میں سے کردیا۔“ یعنی دنیا و آخرت میں ان کو گھاٹا کھانے والوں میں شامل کردیا اور اس کے برعکس خلیل (علیہ السلام) اور آپ کے پیروکاروں کو نفع اٹھانے اور فلاح پانے والے لوگوں میں شامل کردیا۔