سورة الأنبياء - آیت 69
قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” ہم نے کہا اے آگ ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پس جب انہوں نے ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈال دیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل کی مدد فرمائی اور آگ کو حکم دیا : ﴿ يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ ﴾ ’’اے آگ ! ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہوجا۔“ اور آگ سلامتی کیساتھ ٹھنڈی ہوگئی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کوئی اذیت اور کوئی گزند نہ پہنچی۔