سورة طه - آیت 17
وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَا مُوسَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اے موسیٰ یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے ؟ (١٧)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کے سامنے اساس ایمان کا ذکر کیا تو ارادہ فرمایا کہ وہ ان کے سامنے اساس ایمان کو اچھی طرح واضح کر دے اور انہیں اپنی نشانیاں دکھائے جن سے ان کا دل مطمئن اور آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور دشمن کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی تائید سے ان کے ایمان کو تقویت حاصل ہو، اس لئے فرمایا : ﴿ وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَا مُوسَىٰ﴾ ” اے موسیٰ علیہ السلام ! تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟“ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد اس کے باوجود تھا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا علم رکھتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر زیادہ اہتمام کی بنا پر استفہام کے اسلوب میں کلام فرمایا۔