سورة مريم - آیت 57

وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اسے ہم نے بلند مقام پر اٹھالیا۔“

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ نے جہانوں میں ان کا ذکر اور مقربین کے درمیان ان کا درجہ بلند کیا۔ پس وہ ذکر کے لحاظ سے بھی بلند تھے اور مقام و مرتبہ کے اعتبار سے بھی بلند۔