سورة مريم - آیت 24
فَنَادَاهَا مِن تَحْتِهَا أَلَّا تَحْزَنِي قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
فرشتے نے اسے پکار کر کہا غم نہ کر تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے۔ (٢٤)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس وقت فرشتے نے ان کے دل کو تسلی دی اور اسے ثبات عطا کیا اور فرشتے نے ان کو نیچے سے پکارا۔ شاید یہ جگہ، جہاں سے فرشتے نے پکارا تھا، حضرت مریم علیہا السلام کی جگہ سے زیادہ نیچے تھی۔ فرشتے نے کہا : مت گھبرا اور نہ غم کر ﴿قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا﴾ ” تمہارے رب نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے۔“ یعنی تیرے نیچے نہر جاری کردی ہے جس سے تو پانی پئے گی۔