سورة مريم - آیت 22

فَحَمَلَتْهُ فَانتَبَذَتْ بِهِ مَكَانًا قَصِيًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” مریم کو حمل ٹھہرا اور وہ اس کے لیے دور جگہ مقام پر گئی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب حضرت مریم علیہا السلام کو حمل ٹھہر گیا تو وہ فضیحت اور رسوائی کے خوف سے لوگوں سے دور چلی گئیں ﴿مَكَانًا قَصِيًّا﴾ ” دور جگہ“ جب بچہ جننے کا وقت قریب آیا تو زچگی کی تکلیف نے ان کو کھجور کے نیچے پناہ لینے پر مجبور کردیا۔