سورة الكهف - آیت 11

فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” تو ہم نے ان کے کانوں پر غار میں گنتی کے مطابق کئی سال پردہ ڈال دیا۔“

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

فرمایا : ﴿فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ﴾ ” پس تھپک دیے ہم نے ان کے کان اس غار میں“ یعنی کہ انہیں سلا دیا ﴿سِنِينَ عَدَدًا﴾ ” چند سال گنتی کے“ اور یہ تین سونو سال کا عرصہ ہے۔ اس نیند میں ان کے دلوں کے لیے اضطراب اور خوف سے اور ان کی قوم سے حفاظت تھی۔