سورة الإسراء - آیت 91
أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَارَ خِلَالَهَا تَفْجِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”یا تیرے لیے کھجور اور انگور کا ایک باغ ہو پھرتو اس کے درمیان نہریں جاری کر دے۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ﴾ ” یا ہو تیرے واسطے ایک باغ کھجور اور انگور کا“ جن کی مدد سے تو بازاروں میں چلنے پھرنے اور آنے جانے سے مستغنی ہوجائے۔