سورة الإسراء - آیت 38

كُلُّ ذَٰلِكَ كَانَ سَيِّئُهُ عِندَ رَبِّكَ مَكْرُوهًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ سب کام تیرے رب کے ہاں ہمیشہ سے نا پسند ہیں۔“ (٣٨)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿كُلُّ ذَٰلِكَ﴾ مذکورہ تمام امور جن سے اللہ تعالیٰ نے روکا ہے جن کا ذکر گزشتہ سطور میں اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ ﴾ میں گزر چکا ہے، نیز والدین کی نافرمانی وغیرہ۔ ﴿كَانَ سَيِّئُهُ عِندَ رَبِّكَ مَكْرُوهًا﴾ ’’اس کی برائی آپ کے رب کے نزدیک ناپسندیدہ ہے‘‘ یعنی ان میں سے ہر برائی کا ارتکاب کرنے والوں کے ساتھ یہ برائی براسلوک کرے گی اور ان کو نقصان پہنچائے گی اور اللہ تعالیٰ اس برائی کو ناپسند کرتا اور اس کا انکار کرتا ہے۔