سورة النحل - آیت 104

إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ لَا يَهْدِيهِمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔“ (١٠٤) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللّٰهِ﴾ ” بے شک وہ لوگ جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے“ جو نہایت صراحت کے ساتھ حق مبین پر دلالت کرتی ہیں۔ پس یہ لوگ ان آیات کریمہ کو ٹھکراتے ہیں اور انہیں قبول نہیں کرتے۔ ﴿ لَا يَهْدِيهِمُ اللّٰـهُ ﴾ ” ان کو اللہ ہدایت نہیں دیتا“ کیونکہ ان کے پاس ہدایت آئی مگر انہوں نے اسے ٹھکرا دیا اس لئے ان کو یہ سزا دی گئی کہ ان کو ہدایت سے محروم کردیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ان کے حال پر چھوڑ یا ﴿ وَلَهُمْ ﴾ ”اور ان کے واسطے“ یعنی آخرت میں ﴿عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴾ ” درد ناک عذاب ہے۔ “