سورة النحل - آیت 87
وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور وہ اس دن اللہ کے سامنے فرمان برداری پیش کریں گے اور وہ بھول جائیں گے جو وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ ﴾ ” اور ان سے گم ہوجائیں گے جو جھوٹ وہ باندھتے تھے“ پس وہ جہنم میں داخل ہوں گے اور ان کے دل خود اپنے آپ پر غصہ اور اپنے رب کی حمد و ستائش سے لبریز ہوں گے، نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں انہی بداعمالیوں کی سزا دی ہے جن کا انہوں نے ارتکاب کیا۔