سورة النحل - آیت 85

وَإِذَا رَأَى الَّذِينَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”اور جب جنہوں نے ظلم کیا، عذاب دیکھیں گے تو نہ وہ ان سے ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔“

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِذَا رَأَى الَّذِينَ أَشْرَكُوا شُرَكَاءَهُمْ ﴾ ”اور جب دیکھیں گے مشرک اپنے شریکوں کو“ یعنی قیامت کے روز جب وہ اپنے خود ساختہ شریکوں کو دیکھیں گے اور ان کا بطلان ان پر واضح ہوجائے گا اور ان کے لئے انکار ممکن نہیں رہے گا۔