سورة النحل - آیت 34

فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس ان کے پاس اس کے برے نتائج آپہنچے جو انہوں نے کیا تھا اور انہیں اس چیز نے گھیر لیا جسے وہ مذاق کیا کرتے تھے۔“ (٣٤)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا ﴾’’پھر پڑے ان کے سر ان کے برے کام“ یعنی ان کے اعمال بد کے اثرات اور ان کی سزا ﴿ وَحَاقَ بِهِم﴾ ” اور الٹ پڑا ان پر“ یعنی ان پر وہ عذاب نازل ہوا ﴿ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ﴾ ” جس کے ساتھ وہ ٹھٹھا کرتے تھے“ کیونکہ ان کے رسولوں نے جب انہیں عذاب سے ڈرایا تو انہوں نے ان سے استہز کیا اور جو خبر انہوں نے دی اس کا تمسخر اڑایا آخر ان پر وہ عذاب ٹوٹ پڑا جس کا وہ تمسخر اڑایا کرتے تھے۔