سورة الحجر - آیت 99

وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اپنے رب کی عبادت کریں یہاں تک کہ آپ کے پاس یقین آجائے۔“ (٩٩)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ﴾ ” اور اپنے رب کی عبادت کیجیے، یہاں تک کہ آپ کے پاس یقینی بات آجائے“ یعنی آپ کو موت آجائے۔ یعنی اپنے تمام اوقات میں، اللہ تعالیٰ کے قرب کے لئے دائمی طور پر مختلف عبادات میں مصروف رہیے۔ پس نبی مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب کے حکم کی تعمیل کی حتیٰ کہ آپ کو آپ کے رب کی طرف سے واپسی کا حکم آپہنچا۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تسلیما کثیرا۔