سورة الحجر - آیت 91

الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”جنہوں نے کتاب کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔“

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ﴾ ” جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔“ یعنی جنہوں نے قرآن کو مختلف اصناف، اعضا اور جزا میں تقسیم کر رکھا ہے اور اپنی خواہشات نفس کے مطابق اس میں تصرف کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض (قرآن کے متعلق) کہتے ہیں کہ یہ جادو ہے۔، بعض کہتے ہیں کہ یہ کہانت ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہ افتراء پردازی ہے اور اس قسم کے دیگر اقوال جو ان جھٹلانے والے کفار نے پھیلا رکھے ہیں جو محض اس مقصد کے لئے قرآن میں جرح و قدح کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو ہدایت کے راستے سے روک سکیں۔