سورة الحجر - آیت 76

وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک وہ راستے پر موجود ہے۔“ (٧٦) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِنَّهَا﴾ یعنی حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کا شہر ﴿ لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ﴾ ” واقع ہے سیدھے راستے پر“ یعنی یہ بستی گزرنے والوں کے لئے ایک عام گزر گاہ پر واقع ہے اور جس کسی کا اس علاقے میں آنا جانا ہے وہ اس جگہ کو پہچانتا ہے۔