سورة الحجر - آیت 67

وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور شہر کے لوگ اس حال میں آئے کہ بہت خوش ہو رہے تھے۔“

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ﴾ ’’اور اہل شہر آئے۔“ یعنی اس شہر کے لوگ آئے جس میں لوط رہتے تھے۔ ﴿يَسْتَبْشِرُونَ﴾ ” خوشیاں کرتے“ یعنی لوط علیہ السلام کے خوبصورت مہمانوں کی آمد اور ان پر انہیں قدرت حاصل ہونے کی بنا پر وہ ایک دوسرے کو خوشخبری دیتے تھے۔ ان کا مقصد ان کے ساتھ بد فعلی کرنے کا تھا۔ پس وہ آئے اور حضرت لوط علیہ السلام کے گھر پہنچ گئے اور ان کے مہمانوں کے بارے میں ان کے ساتھ جھگڑنے لگے اور لوط علیہ السلام نے ان سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا :