سورة الحجر - آیت 63

قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے کہا ہم آپ کے پاس وہ لے کر آئے ہیں جس میں وہ شک کرتے تھے۔“ (٦٣) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ﴾ ” ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کرتے تھے۔“ یعنی ہم ان پر وہ عذاب نازل کرنے کے لئے آپ کے پاس آئے ہیں جس کے بارے میں وہ شک کیا کرتے تھے اور جب آپ ان کو عذاب کی وعید سناتے تھے تو آپ کو جھٹلایا کرتے تھے۔