سورة الحجر - آیت 4
وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اس لیے کے اس کا وقت لکھا ہوا تھا۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ﴾ ” اور کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا“ جو کہ عذاب کی مستحق تھی ﴿إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ ﴾ ” مگر اس کا وقت لکھا ہوا مقرر تھا“ یعنی اس کی ہلاکت کا وقت مقرر تھا۔