سورة الرعد - آیت 10
سَوَاءٌ مِّنكُم مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَن جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”برابر ہے تم میں سے جو بات چھپا کر کرے یا اسے بلند آواز سے کرے اور رات کو چھپا ہوا ہے اور جو دن کو ظاہر پھرنے والاہے۔“ (١٠)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ سَوَاءٌ مِّنكُم ﴾ ” برابر ہے تم میں سے“ یعنی اس کے علم اور سمع و بصر میں ﴿مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَن جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّيْلِ ﴾ ”جو آہستہ بات کہے اور جو پکار کر کہے اور جو چھپنے والا ہے رات میں“ یعنی رات کے وقت کسی خفیہ مقام پر ٹھہرا ہوا ہے۔ ﴿وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ ﴾ ” اور جو دن میں چلنے والا ہے۔“ یعنی دن کے وقت اپنی پناہ گاہ کے اندر ہے اور (اَالسَّرَب )اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں انسان چھپتا ہے، خواہ یہ جگہ گھر کے اندر ہو، کوئی غار ہو یا کوئی کھوہ وغیرہ ہو۔