سورة الرعد - آیت 8

اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ ۖ وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِمِقْدَارٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اللہ جانتا ہے جو ہر مادہ اٹھائے ہوئے ہے اور رحم جو کچھ کم کرتے ہیں اور جو زیادہ کرتے ہیں اور اس کے ہاں ہر چیز کا اندازہ مقرر ہے۔“ (٨) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک و تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ اس کا علم سب کو شامل، اس کی اطلاع بہت وسیع اور اس نے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے، چنانچہ فرماتا ہے : ﴿ اللَّـهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ ﴾ ”اللہ جانتا ہے جو پیٹ میں رکھتی ہے ہر مادہ“ یعنی انسان اور جانوروں میں سے ﴿وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ ﴾ ”اور جو کم کرتے ہیں پیٹ“ یعنی رحم میں موجود حمل میں جو کمی ہوتی ہے، یا وہ ہلاک ہوجاتے ہیں، یا وہ سکڑ کر مضمحل ہوجاتے ہیں،﴿وَمَا تَزْدَادُ ﴾ ” اور جو وہ زیادہ کرتے ہیں“ اور ان میں موجود بچے بڑے ہوجاتے ہیں۔ ﴿وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِمِقْدَارٍ ﴾ ” اور ہر چیز کا اس کے ہاں اندازہ ہے۔“ کوئی چیز اس مقدار سے آگے بڑھ سکتی ہے نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے۔ اس مقدار سے زیادہ ہوسکی نہ کم، مگر جس کا تقاضا اس کی حکمت اور علم کرے۔