سورة یوسف - آیت 74

قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

’ انہوں نے کہا اس کی کیا سزا ہے اگر تم جھوٹے ہوئے؟“ (٧٤) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ﴾ ” انہوں نے کہا، تو اس کی جزا کیا ہے“ یعنی اس فعل کی جزا کیا ہوگی ﴿ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ﴾ ” اگر تم جھوٹے ہوئے؟“ یعنی اگر بادشاہ کا پیمانہ تمہارے پاس ہوا۔