سورة یوسف - آیت 61
قَالُوا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَإِنَّا لَفَاعِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” انہوں نے کہا ہم اس کے باپ کو اس کے بارے میں آمادہ کریں گے اور بے شک ہم ضرور اس طرح کریں گے۔“ (٦١) ”
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالُوا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ ﴾ ” انہوں نے کہا، ہم ضرور خواہش کریں گے اس کی بابت اس کے باپ سے“ یہ چیز دلالت کرتی ہے کہ یعقوب علیہ السلام بنیامین سے بے حد محبت کرتے تھے اور حضرت یوسف علیہ السلام کی جدائی کے بعد بنیامین ہی ان کے لئے تسلی کا باعث تھے۔ اس لئے یوسف علیہ السلام نے بنیامین کو بھائیوں کے ساتھ بلوانے کے لئے یہ تدبیر اختیار کی ﴿وَإِنَّا لَفَاعِلُونَ ﴾ ” اور ہم )یہ کام( کرکے رہیں گے۔“ یعنی جو کچھ آپ نے کہا ہے، ہم اس پر ضرور عمل کریں گے۔