سورة ھود - آیت 121

وَقُل لِّلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَامِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے فرمادیں تم اپنی جگہ عمل کرو۔ یقیناً ہم بھی اپنی جگہ عمل کرنے والے ہیں۔“ (١٢١) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَقُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴾ ’’اور ان لوگوں سے کہہ دیجیے جو (دلائل قائم ہوجانے کے بعد بھی) ایمان نہیں لاتے۔‘‘ ﴿اعْمَلُوْا عَلٰی مَکَانَتِکُمْ﴾ ’’اپنی جگہ عمل کیے جاؤ‘‘ یعنی اسی حالت میں جس میں کہ تم ہو، عمل کرتے رہو۔﴿ اِنَّا عٰمِلُوْنَ﴾ ہم بھی (اپنے طریقے کے مطابق) عمل کر رہے ہیں۔