سورة ھود - آیت 104

وَمَا نُؤَخِّرُهُ إِلَّا لِأَجَلٍ مَّعْدُودٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور ہم اسے مؤخر نہیں کرتے، مگر ایک مقرر کیے ہوئے وقت کے مطابق۔“ (١٠٤) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا نُؤَخِّرُہٗٓ ﴾ہم اس میں تاخیر نہیں کر رہے۔ یعنی قیامت کے روز کی آمد کو ہم موخر نہیں کرتے ﴿اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍ ﴾’’مگر وقت مقرر کے لیے‘‘ یعنی جب دنیا کی مدت اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اس کے اندر مقرر کیا ہے پورا ہوجائے گا اس وقت وہ ان کو ایک اور جہان میں منتقل کرے گا اور وہاں ان پر اپنے احکام جزائی اسی طرح جاری کرے گا جس طرح اس دنیا میں ان پر احکام شرعیہ نافذ کیے تھے۔