سورة ھود - آیت 98

يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ ۖ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرعون قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا۔ انہیں آگ میں لے جائے گا جو اترنے کی بدترین جگہ ہے، جس پر پینے کیلئے لایا جائے۔“ (٩٨) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یَـقْدُمُ قَوْمَہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ فَاَوْرَدَہُمُ النَّارَ ۭ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ ﴾: قیامت کے روز اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا اور اپنی قیادت میں ان کو جہنم میں جا اتارے گا، اور یہ بہت ہی برا مقام ہے جہاں یہ لوگ وارد ہوں گے۔