سورة ھود - آیت 79

قَالُوا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” انہوں نے کہا تو ضرورجانتا ہے کہ تیری بیٹیوں میں ہمارا کوئی حق نہیں اور یقیناً تو جانتا ہے ہم کیا چاہتے ہیں۔“

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قَالُوا ﴾ انہوں نے لوط علیہ السلام سے کہا : ﴿لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ  ﴾ ” تو تو جانتا ہے ہمیں ٰ تیری بیٹیوں سے کوئی غرض نہیں، اور تو جانتا ہے جو ہم چاہتے ہیں“ یعنی ہم صرف مردوں کے ساتھ بدکاری کرنا چاہتے ہیں اور عورتوں میں ہمیں کوئی رغبت نہیں۔